counter easy hit

ای ڈی او زراعت کی غیر ذمہ داری اور فرائض میں غفلت اور جھگڑالو پن سے آفس کا ماحول خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

EDO irresponsibility

EDO irresponsibility

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ای ڈی او زراعت کی غیر ذمہ داری اور فرائض میں غفلت اور جھگڑالو پن سے آفس کا ماحول خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ کے اہلکاروں اور مقامی کاشتکاروں محمد فاروق ڈھلوآف تھوتیاں، بشیر احمد نواں کوٹ، قیصر سلطان نواں کوٹ، محمد نواز عبداللہ پور کولر، ملک ریاض ، سکندر حیات، صفدر علی، محمد صادق و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ای ڈی او زراعت مشکور احمد نے جو اس سے قبل ضلع ننکانہ صاحب، سرگودھا، ننکانہ صاحب، نارووال، اوکاڑہ، رحیم یار خان وغیرہ میں امور ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنے جھگڑالو پن سے دفتر کا ماحول خراب کرنے سمیت باہمی جھگڑوں کی ایک تاریخ رکھتا ہے کے اس مزاج سے اب محکمہ زراعت شیخوپورہ کی حالت بھی ان کی سابقہ تعیناتیوں کے اضلاع کے دفاتر کی سی ہوتی دکھائی دے رہی ہے، شکایات کے ازالہ اور دیگر امور کیلئے آنے والے افراد سے بدکلامی معمول بنائے ہوئے ہے جبکہ محکمہ ملازمین بھی اس کی ان عادتوں سے محفوظ نہیں، کاشتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ سابقہ ای ڈی او چوہدری غفور نے اپنے دورہ کالوکے کے دوران فیلڈ اسسٹنٹ کالوکے سرفراز نامی اسسٹنٹ فیلڈر آفیسر کو بہت سی بدعنوانیوں کا مرتکب پائے جانے پر چارج شیٹ کیا اور اس کی ریگولر انکوائری کروادی لیکن مشکور احمد کے چارج سنبھالتے ہی بھاری رشوت کے عوض اس فیلڈ اسسٹنٹ کی تمام خامیوں پر پردہ پوشی کرتے ہوئے کرپشن کا فری ہینڈ دے دیا جس پر ہمارے احتجاج کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے اور اب وہ یہ فیلڈ اسسٹنٹ پھر سے بدعنوانیوں میں سرگرم ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔