counter easy hit

حافظ سعید کے بیٹے کا بڑا سرپرائز

لاہور: امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کے صاحبزادے حافظ طلحہ سعید حلقہ این اے 91 کے انتخابی نتائج کے مطابق تیسرے نمبر پر رہے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور 12ہزار سے زائدووٹ حاصل کئے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کی طرف سے این اے 91 سرگودھا کی طرح ملک کے دیگر مختلف حلقوں میں بھی اللہ اکبر تحریک کی جانب سے ایک ایک نشست پر ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ یا د رہے کہ این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار بھٹی ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف عامر سلطان چیمہ کامیاب اور تیسرے نمبر پر اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ طلحہ سعید رہے۔ شاہینوں نے ثابت کر دیا ہے،ضلع سرگودھا آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، پہلی فرصت میں سرگودھا کا دورہ کرونگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے جیتے والے امیدواوں کو فون کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودھا کے باسیوں نے نواز شریف کے اعلانیہ کو جو تقویت بخشی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،،ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو شاہینوں نے ثابت کردیا ہے، کہ انہوں نے ن لیگ کے امیدواروں کو جس طرح میاں نواز شریف کے نعرے کو اجاگر کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد سرگودھا آکر سرگودھا کی عوام کا شکریہ ادا کرونگا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میں بیان کر سکوں اسی طرح حمزہ شہباز شریف نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے جیتے والے امیدواروں کو فردن و فردن فون کر کے مبارک باد دی