counter easy hit

میرا یار پنڈی دا ۔۔۔۔دلدار پنڈی دا شیخ رشید کوتاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یاسر خان

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما یاسر خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو تاریخی فتح پر مبارباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شیخ رشید ایسا سیاست دان ہے جو غریب کی بات کرتا ہے ہر وقت، ٹماٹر، آلو، بھنڈی کی قیمتیں جانتا ہے۔ ایسے لوگ کامیاب ہوں تو غریب کی کامیابی ہوتی ہے۔

شیخ رشید احمد غریب عوام کی طاقتور ترین آواز ہے انہوں نے تاریخی فتح کا جس طرح عاجزی وانکساری کے ساتھ استقبال کیا اور خدمت کا اعلان کیا وہ نہائت شاندار اور قابل ستائش ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے کے سربراہ شیخ رشیدہمہ جہت شخصیت ہیں اور ان کا کہنا کہ میں سرمایہ داروں کا سپورٹر نہیں ہو ں میں غریب لوگوں کا ترجمان ہوں ،میری زندگی کا ایک ہی مقصد کرپشن والوں کو باہر نکالوں ،میں اقتدار کا بھوکا نہیں ہو ں یہ سب ایک محب وطن کے دل کی آوا زہیں اورانشااللہ راولپنڈی کے عوام اپنی چوائس پر فخرکریں گے۔

congratulations, on, great, won, by, Sheikh Rasheed Ahmed, Chairman, AML, Rawalpindi, yasir khan, pti, france

congratulations, on, great, won, by, Sheikh Rasheed Ahmed, Chairman, AML, Rawalpindi, yasir khan, pti, francecongratulations, on, great, won, by, Sheikh Rasheed Ahmed, Chairman, AML, Rawalpindi, yasir khan, pti, france