counter easy hit

حدیقہ کیانی پر کوکین کی اسمگلنگ کا جھوٹا الزام

پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے حوالے سے رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ انھیں لندن کے ایک ایئرپورٹ پر کوکین کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، تاہم حدیقہ نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

HADIQA,KAYANI, ARRESTED, IN, LONDON, WHILE, SHE, WAS, IN, LAHOREمیٹرو یو کے نامی ویب سائٹ کے مطابق حدیقہ کیانی کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر 2 کلوگرام کوکین کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انہیں پورٹ اتھارٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا اور لندن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے استغاثہ کا انتظار کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حدیقہ کیانی کے پاس موجود کوکین دو کافی کے بیگز میں موجود تھی، جسے دو الگ الگ سوٹ کیسز میں چھپایا گیا، جس کی مالیت 80 ہزار پونڈ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی گلوکار بھارتی گلوکاروں سے زیادہ باصلاحیت ہیں، حدیقہ کیانی

تاہم حدیقہ کیانی جو اس وقت خود لاہور میں ہی موجود ہیں، نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے اس خبر کو جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حدیقہ کیانی نے لاہور میں موجود اپنی فیملی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وہ میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ خبروں پر کافی حیران ہیں۔انہوں نے لکھا ‘نہ ہی میں لندن میں ہوں اور نہ ہی میرا وہاں جانے کا کوئی ارادہ ہے، لہذا کوئی میرے نام کے ساتھ منشیات کو جوڑنے کی کوشش نہ کرے، میں اس وقت بے حد متنفر ہوں، مجھے نام نہاد میڈیا کی ان جھوٹی خبروں پر نہایت افسوس ہورہا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد خان ’‘چائے والا‘‘ کا شوبز کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

HADIQA,KAYANI, ARRESTED, IN, LONDON, WHILE, SHE, WAS, IN, LAHOREحدیقہ کیانی نے  نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ ان قیاس آرائیوں پر ہنستی رہیں، لیکن انہیں اُس وقت پریشانی شروع ہوئی جب ان کے پاس صحافیوں اور دیگر افراد کی جانب سے سنجیدہ فون کالز آنا شروع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھانجے کی سالگرہ اور فیملی کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کا جشن منانے میں مصروف تھیں، ساتھ ہی انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا کہ کچھ میڈیا اداروں نے بغیر تصدیق کیے ایسی بےبنیاد افواہوں کو شائع کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website