counter easy hit

ارشد خان ’‘چائے والا‘‘ کا شوبز کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: چائے والا کے نام سے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

Arshad Khan "tea maker" decided to leave showbiz world

Arshad Khan “tea maker” decided to leave showbiz world

سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی، ارشد کی پرکشش شخصیت نے ناصرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی وڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ارشد خان کے منیجر کا کہنا تھا کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا  اظہار کیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔ارشد کے منیجر کا کہنا تھا کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وہ دوبارہ سے اسلام آباد میں اپنے چائے کے ڈھابے پر کام کریں گے تاہم ارشد خان صحافت کے شعبے میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس پیشے سے ان کے اہل خانہ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website