counter easy hit

بندوق کی سیاست ختم کر دیں، عمران خان کا الطاف حسین کو پیغام

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے تنائو ختم کرنے کیلئے جو بیان دیا اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ الطاف حسین کو پیغام دیتا ہوں کہ بندوق کی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہمارے اور متحدہ کے درمیان بنیادی اختلاف بندوق کی سیاست ہے۔ لوگ بندوق کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔

بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا۔ وقت آ گیا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے آپ کو اسلحہ بردار لوگوں سے الگ کر لے۔ خوف کی فضاء میں جمہوریت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ جنہوں نے ہمارے کارکنوں کو مارا ہمارا مطالبہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ان کیخلاف کارروائی کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو بار حملہ ہوا اس لئے کراچی آنا ضروری تھا۔ خواتین کا دھرنے میں اہم کردار تھا اس لئے ریحام خان بھی کراچی آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانہ ہیں. الطاف حسین قوم کو تقسیم نہ کریں. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین صاحب نے جس سونے کے سیٹ کا وعدہ کیا تھا وہ تو انھیں نہیں ملا لیکن وہ یہ بات کہنا چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر عمران خان سے بڑھ کر ان کیلئے کوئی زیور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بالکل بھی نہ گھبرائیں اور 23 مارچ کو گھروں سے نکل کو عمران اسماعیل کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔