counter easy hit

انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لے جائیں گے: اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں این اے 124 لاہور7 میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی بطور جماعت بھی تمام حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں لے جائیگی۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی۔ شیخ روہیل اصغر کے وکیل نے بھی ردی نکلنے کی تصدیق کی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جوڈیشل کو پیش کروں گا۔