counter easy hit

گورنر سندھ کیلئے اول الذکر فیورٹ امیدوار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر عمران اسماعیل کو مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

گورنر سندھ کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے دو ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اس عہدے کیلئے عمران اسماعیل اور ممتاز بھٹو فیورٹ ہیں لیکن اول الذکر موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں اور قوی امکان ہے کہ عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر تحریک انصاف کی حکومت بننے پر اپنے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ سابق گورنر عشرت العباد کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطے کیے گئے ہیں۔