counter easy hit

وزیر اعظم بننے سے قبل ہی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔ الیکشن کمیشن سے ناقابل یقین خبر آ گئی

اسلام آباد; چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج صبح 10 بجے سماعت کرے گا۔25 جولائی کو ووٹنگ کےدوران عمران خان نے اپنا ووٹ کیمروں کے سامنے کاسٹ کیا تھا، یہی نہیں انہوں نے پولنگ افسر سے بیلٹ پیپرز

لینے کے بعد وہیں وہیں اس پر مہر لگانے کے بعد اسے بیلٹ باکس میں ڈالا تھا۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ کے خلاف ووٹ ڈالنے پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کے لیے طلب کیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ووٹ کی رازداری کی جو خلاف ورزی کی اس کا ذمے دار پولنگ اسٹاف ہے، پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد گھس گئے تھے اور کمرے میں مہر لگانے کی جگہ ہی نہیں تھی۔جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 18 ارکان کی ضرورت ہے اور آئندہ چند روز میں مطلوبہ ممبران کی حمایت حاصل کرلیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے جھنگ کے شہری حلقے پی پی 126سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا احمد لدھیانوی بھی موجود تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح روز ایک ایک دو دو کرکے ممبران نہیں لائیں گے، پی ٹی آئی کو جلدی ہے اس لیے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس پیسہ بھی ہے اور جہاز بھی ہے، ہمارے پاس نہیں۔رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، وفاق میں 10 کروڑ اور صوبے میں 5 کروڑ کی آواز لگائی ہے۔اس موقع پر مولانا معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں سے باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ایک دو روز میں مشاورت سے فیصلہ کر لیں گے۔دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں بھی آزاد نومنتخب اراکین سے ملاقات کی۔