counter easy hit

گورنر پنجاب کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع

Governor House

Governor House

لاہور (یس ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے مستعفی ہوتے ہی نئے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والی پنجاب کی وزیر بہبود آباد بیگم ذکیہ شاہنواز کا نام پنجاب کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر زیر غور ہے۔

جنوبی پنجاب سے بہاول پور سے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری سعود مجید، رحیم یار خان سے سینیٹر جعفر اقبال، ملتان سے سینیٹر ملک رفیق احمد رجوانہ کے نام بھی زیر غور ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

ایک ذریعے کے مطابق جاوید ہاشمی کو بھی اکاموڈیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم ان کی صحت اور ان کا حد سے زیادہ سچ بولنا ان کے راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ بھی گورنر کے امیدوار ہوسکتے تھے لیکن ناراضی اور قیادت پر تنقید کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کا اعتماد کھوچکے ہیں۔