counter easy hit

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (یس ڈیسک) حکومتی پالیسیوں سے نالاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، وفاقی حکومت اور پالیسیوں سے اختلافات کے باعث چوہدری سرور تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں تھے اور انہوں نے واپس برطانیہ جانے سے انکار کردیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کا حصہ رہنے والے چوہدری سرور وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئے تھے اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔