counter easy hit

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتوں کو سازگار حالات ملنے چاہیں: خرم دستگیر

اسلام آباد:  وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ ملک کو درپیش دفاعی، خارجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سیاسی حکومتوں کو سازگار حالات ملنے چاہیں۔

Governments should have favorable circumstances to deal with challenges: Khurram Dastgirوزیرِ دفاع خرم دستگیر نے اپنی دس ماہ کی کارکردگی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے تسلسل سے اجلاس کو بہتر سول ملٹری تعلقات کے غماز قرار دیدیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش دفاعی، خارجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی حکومتوں کو سازگار حالات ملنے چاہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے نو ارب ڈالر دبائے بیٹھا ہے، اس سے تعلقات میں نیا موڑ آ چکا ہے۔ پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا بھارت بلوچستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ کلبھوشن یادیو جیسے کرداروں سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔