counter easy hit

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول 17 مئی سے 10 اگست تک Announcement of summer holidays in Punjab's educational institutions May 17بند رہیں گے، رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی اسکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اسکی کوئی فیس نہیں ہوگی اور اگر سمر کیمپ کی کوئی اسکول فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔