counter easy hit

اسلامی تعلیمات دینے والے مدارس کیخلاف نہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان مدارس کے خلاف ہیں جہاں پر فرقہ پرستی اورقتل و غارتگری کی تعلیم دی جارہی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے ۔ٹیلی فون پر پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہراشرفی سے گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم اللہ اور رسول کی تعلیمات دینے والے مدارس کے خلاف نہیں ہے،ایم کیو ایم ان مدارس کیخلاف ہے

جہاں دین اسلام کیخلاف فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرت،قتل و غارتگری اور دہشتگردی کا درس دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مفاد پرست حکمرانوں سے عوام کی بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں کی مفاد پرستی اور مجرمانہ غفلت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عوام کت صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔