counter easy hit

کراچی والے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Rain

Rain

کراچی (یس ڈیسک) کراچی والے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے آج سے3 روز تک برکھا رت کی نوید سنادی ہے، راول پنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فلک بوس پہاڑوں پر برف باری نے موج مستی کا نیا بہانہ بنادیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کردیاہے جبکہ بلوچستان میں بارش اور کہیں کہیں برفباری ہوسکتی ہے۔

ملک میں ہر سو سردی نے قدم جما لیے ہیں۔ یخ بستہ ہوائیں خون جمارہی ہیں، پہاڑوں پر برفباری اس میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ بالائی علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے، جس سےبیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری بھی ہورہی ہے ، جو سردی کی شدت میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

بلوچستان میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے پارہ آہستہ آہستہ نیچے آرہاہے۔ محکمہ موسمیات نے رات سےکوئٹہ، مکران، ژوب، کراچی، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنارمیں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو، استور میں منفی 08 ،گوپس، ہنزہ میں منفی 06 جبکہ قلات اور مالم جبہ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔