counter easy hit

نشہ کرنے والے والد کو بیٹے نے والد ہ سے مل کر مار کر گھر کے صحن میں دفن کر دیا

Addicted father

Addicted father

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )نشہ کرنے والے والد کو بیٹے نے والد ہ سے مل کر مار کر گھر کے صحن میں دفن کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاؤں ڈھاری چدھڑا ں کا 50سالہ محمد ریاض نشہ کا عادی بتایا گیا ہے جبکہ وہ آئے روز اپنی بیوی پر تشد د کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کی بیوی رانی بی بی نے بڑے بیٹے عبدالخالق کے ساتھ مل کرمورخہ 06فروری کو منہ پر تکیہ رکھ کر ہلاک کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی یاد رہے مقتول ریاض کے دیگر 7بیٹوں خالد ،صدام ، محمد رزاق ، عبدالجبا ، عبدالغفار ، عبدالستاراور عبدالقیوم اس سانحہ پر سوگوارہیں جبکہ پولیس نے مقتول کے حقیقی بھائی سر فراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارنے شروع کردیئے ۔