counter easy hit

حکومت اگر جوڈیشل کمیشن بنا دے تو ووٹ دینے کو تیار ہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ دے دیں گے۔

جمہوریت کو دھاندلی سے خطرہ ہے، جوڈیشل کمیشن بنوا کے رہوں گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کر دیا، سینیٹ انتخابات میں بھرپور پیسہ لگایا گیا، کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہونے پر اراکین کوسلام پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی کروڑوں کی پیشکش کی گئی، کے پی کے میں ہم نے پہلی بار پیسہ نہیں چلنے دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کیا کیا ہے کہ میں انھیں ووٹ دوں، اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دیتی ہے اور ملک کوکوئی فائدہ ہوتا ہے توسینیٹ کے چیئرمین کے لیے ووٹ دینے کے لیے تیار ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی وجہ اخلاقیات کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ انتخابات پر بہت پیسہ لگایا گیا، کے پی کے میں ہار س ٹریڈنگ نہ ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں اچھے اور برے کی پہچان ختم کردی گئی ہے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں سب سے بڑا فراڈ ہوا ثابت کرکے رہوں گا۔