counter easy hit

کراچی: خواتین کے عالمی دن پر لیڈی پولیس کیلئے خاص پروگرام

Women International Day

Women International Day

کراچی (یس ڈیسک) دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے بھی خاص پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ کراچی وومن پولیس کی جانباز اہلکار جن کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان اہلکاروں کے حوصلے بھی بلند ہیں، جب ہی تو دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ سے متاثر شہر قائد میں انہیں اعلی عہدے بھی دیے گئے ہیں۔

اپنے فرائض ذمے داری سے انجام دینے والی ان خواتین اہلکاروں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، اسی لیے آیڈیشنل آئی جی کراچی بھی انہیں مستقبل میں مزید عہدے دیے جانے کے حق میں ہیں۔