yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہارس ٹریڈنگ

Yes 1 Webmaster February 25, 2015 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر:پروفیسر رفعت مظہر
آجکل پورا ملک گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے گونج رہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سیاسی جماعتوں میں بھی ”گھوڑے”ہی زیرِبحث ہیں اور ہم لکھاریوں کے ہاتھ ایک ایسا ”چَٹ پٹا” موضوع لگ گیا ہے جس پراب ڈھیروں ڈھیر کالم لکھے جاتے رہیںگے ۔ ہارس ٹریڈنگ پرتو ہم بعد میں بات کریں گے پہلے ذرا گدھوں کی بپتا سُن لیجئے جن کی قصابوں کے ہاتھوں شامت آئی ہوئی ہے ۔ہرروز کہیں نہ کہیں سے گدھے کا گوشت برآمد کرکے قصابوں کو”وقفِ مصیبت”کیا جارہا ہے جو ہمارے نزدیک بہت زیادتی ہے کیونکہ قوم ٹھہری گوشت خور اور پاکستان میں”گدھوں”کی کمی نہیں۔ گدھوں کے گوشت پر زیادہ سے زیادہ یہی الزام دھرا جاسکتا ہے کہ یہ گوشت حرام ہے

لیکن ”حرام خوری” توہماری نَس نَس میںسما چکی ہے اِس لیے اگرپاکستان میں استعمال ہونے والی دیگر بہت سی حرام چیزوںمیں گدھابھی شامل کرلیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ گدھے کے گوشت کو حلال قرار دلوانے کے لیے ہمارے ذہن میںکچھ تجاویز آئی ہیں جنہیں ہم اپنے قارئین سے ”شیئر” کررہے ہیں۔ پہلی تجویزیہ کہ سیکولر دوستوں سے مشورے کے ساتھ حکومت کویہ تجویز دی جاسکتی ہے کہ وہ ”حکومتی مفتیوں”سے فتویٰ لے کرگدھے کوبھی حلال جانوروں میں شمار کرلے۔ اگر حکومت لیت ولعل سے کام لے تواُس کے خلاف جلوس نکالا اور دھرنا دیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوتو ”نظریۂ ضرورت”کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایسی آئینی راہ ہے جسے جب ،جہاں اور جیسے جی چاہے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ نظریۂ ضرورت صڑف پاکستان میںہی استعمال کیاجا سکتاہے ۔اگر کچھ بھی بَن نہ پڑے تو سیّد شریف الدین پیرزادہ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ہمیںیقین ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی آئینی راہ نکال کر گدھے کو حلال قرار دلواہی دیں گے۔

ہم گدھوںکی حمایت میںیہ ”بھرپور”دلائل محض اِس لیے دے رہے ہیںکہ ایک طرف تو”گھوڑوں”کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں اوردوسری طرف اِس شریف جانور کا ہرجگہ استحصال ہورہا ہے جبکہ بنیادی طور پر گدھے ،گھوڑے میںکوئی فرق نہیںبلکہ ہم توسمجھتے ہیںکہ گدھا گھوڑے سے کہیں زیادہ مفید جانور ہے ۔وہ گھوڑے سے سو گُنا زیادہ کام انتہائی شریفانہ اندازمیں کرتا رہتا ہے اورکبھی اُف تک نہیں کرتا البتہ کبھی کبھار احتجاجی ”دولتی”ضرور جھاڑ دیتا ہے لیکن اُس کی شرافت کی انتہا دیکھیں کہ وہ تھوڑی ہی دیر میں اپنی”احتجاجی دولتی” بھول کرکام میں جُت جاتا ہے

ایسا کرتے ہوئے اُسے یادہی نہیں رہتا کہ کبھی اُس کی انانیت بھی جاگی تھی ۔کچھ بزرجمہریقیناََ یہ اعتراض کریںگے کہ گدھا قَدکاٹھ میںگھوڑے سے کہیں کمترہے لیکن شایدایسے بزرجمہروںکو سمجھانے کے لیے ہی شیخ سعدی نے کہاتھا ”ہرکہ بہ قامت کہتر بہ قیمت بہتراست”۔یعنی جس کا قَدچھوٹا ،اُس کی قیمت زیادہ البتہ ہمارے ہاں معاملہ اُلٹ ہے ۔اگرکسی سے سوال کیا جائے کہ ایسا کیوں ہے توتُرت جواب آتا ہے کہ گھوڑے کاتعلق ”طبقۂ اشرافیہ” سے ہے جبکہ گدھا ”کمی کمین”۔گدھے کی اسی شرافت کو ”بیوقوفی”سے تعبیر کیاجاتا ہے حالانکہ آج تک کبھی کسی نے گدھے کی کوئی بیوقوفی نہیں پکڑی۔ جبکہ دوسری طرف گھوڑے کے تونخرے ہی نہیں مان کے۔

اُس کی ”ٹہل تواضح ”میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جاتی پھربھی وہ جب جی چاہے ” لوٹا” بَن جاتا ہے ۔یقین نہ آئے تو خیبرپختونخواہ اورفاٹا میںجاکر بچشمِ خود مشاہدہ کرلیجئے جہاںاِن کے ریٹس دو کروڑسے بڑھ کر پانچ کروڑتک جاپہنچے ہیں۔اگرہمارے ملک میںہارس ٹریڈنگ کی بجائے ”ڈونکی ٹریڈنگ”کا رواج ہوتاتوایک تو گدھوںکی عزتِ نفس مجروح نہ ہوتی اوردوسرے گھوڑوںسے کہیںکم قیمت پر دستیاب ہوتے۔

ہمارے مُرشد ڈاکٹرطاہر القادری کہتے ہیںکہ نوازلیگ نے ”گھوڑوں”کی خریداری پر بارہ ارب روپے صرف کردیئے ہیں۔مُرشد اگر کہتے ہیںتو پھرٹھیک ہی کہتے ہونگے اوریقیناََ یہ اُن الہامی کیفییات کا اثر ہوگا جو گا ہے بگا ہے اُن پروارد ہوتی رہتی ہیں ۔انہی الہامی کیفییات کے زیرِاثر اُنہیں سات سمندرپار بھی پتہ چل گیاہوگا کہ نوازلیگ نے بارہ ارب روپے گھوڑوںپرصرف کردیئے اوراب ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے محض ڈرامے رچارہی ہے۔

وزیرِاعظم صاحب کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںیہ فیصلہ ہوا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئینی ترمیم لائی جائے ۔اِس آئینی ترمیم کے لیے سیاسی جماعتوںسے رابطے کرنے کے لیے دو کمیٹیاںقائم کی گئیں۔وزیرِ اطلاعات جناب پرویز رشید کہتے ہیںکہ” 5 مارچ سے قبل 22 ویں آئینی ترمیم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خاں اپنی اناچھوڑیں اورپارلیمنٹ میں آکر ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اداکریں”۔ہم اسے نون لیگی ڈرامہ سمجھتے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے واضح طورپر کہہ دیاہے کہ اگرسینٹ کے انتخابات مؤخرہوئے توسینٹ تحلیل ہوجائے گی اوراگر آئینی ترمیم لائی گئی تواِس کااطلاق سینٹ کے موجودہ انتخابات پرنہیں ہوگا کیونکہ شیڈول جاری ہوچکاہے اوراب انتخابی عمل تبدیل نہیں ہوسکتا ۔

گویا اگر حکومت 5 مارچ تک آئینی ترمیم لے بھی آتی ہے توپھر بھی ”گھوڑے”بکتے ہی رہیں گے کیونکہ اِس ترمیم کاآمدہ سینٹ الیکشن پر ”کَکھ”اثر نہیں ہونے والا۔ اُدھر کپتان صاحب بھی پریشان کہ اُن کے کئی گھوڑے اِدھراُدھر ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے لیکن وہ ”چمک” دیکھ کرایسے سَرپَٹ ہوئے کہ اب ہاتھ آنے مشکل ہیں ۔بچے کھچے گھوڑوںکے گرد وزیرِاعلیٰ پرویزخٹک” کُنڈلی” مارکربیٹھ گئے ہیںکیونکہ خاںصاحب نے صاف کہہ دیاہے کہ اب اگرکوئی گھوڑا اِدھراُدھر کھسکا توخٹک صاحب کی خیرنہیں ۔تحریکِ انصاف میں نَوواردسابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی تحریکی گھوڑوں کے سَرپَٹ ہونے پرکہہ دیاکہ تحریکِ انصاف کوبیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے۔

چودھری صاحب نے نوازلیگ کواُس وقت ”داغِ مفارقت”دیا جب نوازلیگ شایداپنی سیاسی زندگی میںپہلی باراسٹیبلشمنٹ کے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی پہلے سے کہیںزیادہ مضبوط نظرآتی ہے اورتحریکِ انصاف اندرونی ٹوٹ پُھوٹ کاشکار۔ چودھری صاحب اچھے بھلے عقیل وفہیم سیاستدان ہیں،اُنہوںنے ایسے وقت میںجب تحریکِ انصاف اندرونی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے ،تحریک میںشمولیت اختیارکرکے ہمیں شَک میں مبتلاء کردیاہے اوراب ہم دورکی کوڑی لاتے ہوئے یہ کہنے پرمجبور ہیںکہ چودھری صاحب گئے نہیں،بھیجے گئے ہیں ۔ وہ اب تحریکِ انصاف میںبیٹھ کر نوازلیگ کے لیے وہی کام کریںگے جونجم سیٹھی صاحب کی ”چڑیا”اُن کے لیے کرتی ہے ۔اِس لیے اکابرینِ تحریکِ انصاف کوکہے دیتے ہیں کہ ”ذرابچ کے”۔کہیںایسا نہ ہوکہ کل کلاںچودھری صاحب ”باغی”ہو جائیںاور شاہ محمودقریشی صاحب کاحلق داغی داغی کے نعرے لگاتے خشک ہوجائے ۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khyber Agency
Previous Post خیبر ایجنسی اور گردونواح میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی
Next Post ایم کیو ایم کے ہنگامی اجلاس سے الطاف حسین خطاب کرینگے
Altaf Hussain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.