counter easy hit

جیو نیوز کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ سینئر صحافی طلعت حسین کے بعد ایک اور بڑے صحافی نے چینل کو خیر باد کہہ دیا ، حیران کن خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) سینئر صحافی طلعت حسین کے جیونیو چھوڑنے کے اعلان کے بعد ایک اور معروف صحافی نے جیو ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا ہے اس خبر کی تحقیق جیو نیوز نے خود کی جیو نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں کہاہے کہ ” سینئر صحافی شہزاد چوہدری نے جیونیوز اور دی نیوز چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیاہے ، انہوں نے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ کو کامیاب بنانے اور اس کے علاوہ جو انہوں نے چینل کیلئے خدمات انجام دی ہیں اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ، ہم ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم دوبارہ ان کے ساتھ کام کریں گے ۔