yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اسحاق ڈار پر خدا کی زمین تنگ پڑ گئی ۔۔۔۔۔ سب کچھ واضح کر دینے والی خبر

MH Kazmi June 24, 2019 1 min read
God's Earth touched on Ishaq Dar ..... Everything to clarify
Share this:

God's Earth touched on Ishaq Dar ..... Everything to clarify

لاہور (ویب ڈیسک) آج سے کئی ماہ پہلے کی بات ہے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ کرائیڈن اسائلم اسکریننگ یونٹ میں پہنچے جہاں انہوں نے درخواست دی کہ حکومت پاکستان نے چونکہ ان کاپاسپورٹ منسوخ کردیا ہے اس لئے برطانیہ سے باہر جانے کےلئے انہیں ٹریول ڈاکومنٹس دئیے جائیں ۔ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے انہیں اپنے نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔علاج کےلئے مختلف ممالک میں جانےکی ضرورت پڑتی رہتی ہے ۔درخواست مسترد کر دی گئی ۔کہا گیاکہ قانونی طور پرٹریول ڈاکو منٹس صرف اسے مل سکتے ہیں جسے برطانیہ کی طرف سے سیاسی پناہ دے دی گئی ہو۔ہوم آفس کی طرف سے انہیں مشورہ دیا گیاآپ سیاسی پناہ کی درخواست دیں ۔اگر وہ کامیاب ہو گئی تو آپ کو ٹریول ڈاکو منٹس ہی نہیں برطانیہ میں پانچ سال قیام کی اجازت بھی مل جائے گی ۔سابق وزیر خزانہ بدنامی کے ڈر سے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دینا چاہتے تھے ۔وہ مایوس ہو کر پلٹ گئے تھے۔ جہاں تک برطانیہ میں قیام کی بات تھی تو وہ ان کےلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ اُن کے پاس برطانیہ کا پانچ سال کےلئے ملٹی پل ویزا موجود تھا۔البتہ یہ معاملہ بحث طلب ہےکہ پاسپورٹ منسوخ ہوجانے کی صورت میں اُس ویزے کی قانونی حیثیت کیا ہے۔زیادہ تروکلا کا خیال یہی ہے کہ جب تک وہ برطانیہ میں موجود ہیں ویزا valid ہےمگر پاسپورٹ منسوخ ہونےکی وجہ سےسفر نہیں کر سکتے۔برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید اور وزیر اعظم کے مشیرشہزاد اکبر کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے تو سابق وزیر خزانہ کو تھوڑی سی پریشانی ہوئی انہوں نے وکیل سے مشورہ کیا ۔وکیل کے مطابق ابھی تک اِس یادداشت کی قانونی حیثیت مرتب نہیں ہوئی اس لئے آپ کو کوئی پرابلم نہیں مگر جس روز برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں اس یادداشت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے حوالگی کے معاہدے میں نہیں آتے توسابق وزیر خزانہ نے فوری طور پر کرائیڈن اسائلم سیکنگ یونٹ کا رخ کیااور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔درخواست میں لکھا گیا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت ہے اصل میں وہاں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عدالتیں بھی اسی کے کہنے پر فیصلے کرتی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ اس سے انتقام لینا چاہتی ہے کیونکہ اپنے دورِ وزارت میں اس نے بہت سے فیصلے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئے تھے ،اسی نے نواز شریف کوقید کررکھا ہے وہ پاکستان جاتے ہی مجھے بھی گرفتار کرادے گی اور پھر جیل میں مجھ پر تشدد کیا جائے گا اور اپنی مرضی کے بیان مجھ سے لئے جائیں گے،پرویز مشرف کے دور میں بھی ایک بار میرے ساتھ ایسا ہو چکا ہے ۔ان کےدونوں ہاتھوں کے انگلیوں کے نشان بھی لئے گئے ان کی تصویریں بھی بنائی گئیں۔پھر انہیں ایک لیٹر بنا کر دیا گیا جس پر ان کی تصویر بھی موجود تھی کہ اس سابق وزیر خزانہ نے اسائلم کےلئے اپلائی کیا ہے۔یہ لیٹر ہر اسائلم اپلائی کرنے والے کو دیا جاتا ہے ۔اس کے بعد ان کا ایک تفصیلی انٹرویو کیا گیا انہوں نے ہوم آفس میں اپنا پاکستانی پاسپورٹ جمع کرادیا ، اپنے وارنٹس کی فوٹو کاپی بھی دی اس کےعلاوہ کئی اور کاغذات بھی دئیے جن میں کچھ اخباری تراشے بھی تھے کہ کیا پاکستان میں ان کی زندگی کو واقعی خطرہ ہے یا نہیں۔سیاسی پناہ کےلئے بنیادی شرط یہی ہے کہ اپنے ملک میں آپ کی زندگی کو خطرہ لا حق ہو۔ اس کے بعد انہیں بتایا کہ آپ کی اسائلم کی درخواست پر فیصلے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں ۔ابھی آپ کوساٹھ پونڈ ہفتہ وار دئیے جائیں گے اور رہائش کےلئے ایک اسٹوڈیو فلیٹ۔علاج کی مفت سہولت بھی آپ کو فراہم کی جارہی ہے ۔برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت کےلئے بھی آپ کو علیحدہ درخواست دینی ہوگی۔ابھی آپ کوبرطانیہ میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرانے کے بعد جب وہ واپس اپنے گھر پہنچے تو انہوں نے باقاعدہ بیان جاری کیاکہ میں نے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دی ۔میں بہت جلد واپس وطن جائوں گا ۔ میں توہوم آفس یہ بتانے گیا تھا کہ میں ا بھی واپس نہیں جا رہا ۔یہیں برطانیہ میں ہی مقیم ہوں،۔چونکہ میرا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے اس لئے مجھے ٹریول ڈاکو منٹس دئیے جائیں۔ یہ بات واضح رہے کہ حکومت پاکستان سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے وارنٹ انٹر پول کے حوالے کر چکی ہے۔اگر وہ برطانیہ کے علاوہ کسی اور ملک میں جاتے ہیں تو انٹرپول کےلئے انہیں گرفتارکرنا اور زیادہ آسان ہو سکتا ہے ۔اس لئے اُن کا کسی اور ملک میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سو یہ بات تسلیم کی ہی نہیں جا سکتی کہ انہیں صرف ٹریول ڈاکو منٹس کی ضرورت ہے ۔ ان پر الزام ہیں کہ انہوں نے پاکستان کولوٹ کر ذاتی جائیدادیں اور اثاثے بنائے ہیں۔حکمرانوں کو لوٹ کھسوٹ کے راستے دکھانے میں بھی انہیں کمال حاصل رہاتھا۔ عدالت ان کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم صادر کر چکی ہے۔ان کے اثاثوں میں گلبرگ لاہور میں ایک کوٹھی ، الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ان کی بیوی اور بیٹے کے نام تین پلاٹ، اسلام آباد میں چھ ایکڑ زمین اورپارلیمان انکلیو میں دو کنال کا پلاٹ، ایاز بلڈرز کے تحت دو کنال کا ایک اور پلاٹ، سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ، تین لینڈ کروزر، دو مرسیڈیز اور ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی۔ ہجویری ہولڈنگ اور سوئی نادرن گیس میں سرمایہ کاری ۔ دبئی کی تین کمپنیوں میں شیئر ہولڈر، وہاں بھی تین فلیٹوں اور ایک مرسیڈیز گاڑی کے بھی مالک ہیں۔ تحقیقات کے مطابق یہ تمام مال و دولت، جائیدادیں اور اثاثے ان کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں جو جائز اور قانونی طور پر ان کے نہیں ہوسکتے

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Five fingers were not equal: two days ago, the atmosphere of Pakistan's living, the Pak Army wind blowing winds on the famous Eiffel Tower, Paris ...
Previous Post پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں : 2 روز قبل پیرس کے مشہور مقام ایفل ٹاور پر پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔۔۔
Next Post “ سنو شام سے پہلے شہر پہنچ جاؤ گے“ حکیم لقمان کی دانائی کا ایک دلچسپ واقعہ
"Listen to the city before evening" An interesting incident of Hakim Luqman's wisdom

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.