counter easy hit

پانامہ لیکس کا ہنگامہ دب چکا ہے،چوہدری شمروز الہیٰ گھمن

Ghuman Elahi

Ghuman Elahi

پیرس(نمائندہ خصوصی) پانامہ لیکس کا ہنگامہ دب چکا ہے۔ پوری قوم کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ جلد وطن واپس آ کر قومی امور سرانجام دیں گے ، چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کا سرمایہ اور محسن ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب جلد پورا ہو گا۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کے اقدامات بعض سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے۔ اس لئے وہ احتجاجی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کے بجائے ملکی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔