counter easy hit

کر پشن کیخلاف پوری قوم متحد ہے،خواجہ حنیف رٹوی

Khawaja Hanif rtuy

Khawaja Hanif rtuy

پیرس(نمائندہ خصوصی)کر پشن کیخلاف صرف اپوزیشن ہی نہیں پوری قوم متحد ہو چکی ہے مگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جو عوام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ حنیف رٹوی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کر پشن اور ناانصافی ملک کیلئے کینسر سے بھی زیادہ خطر ناک ہے اور تحر یک انصاف اسی وجہ سے کر پشن اور ناانصافی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ ا اگر ہم نے ملک سے مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کر نا ہے توکر پشن کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی اور خوشحالی ایک خواب ہی رہے گا۔