counter easy hit

جرمنی میں پہلا روزہ 6 جون پیر کو ہو گا، اہل اسلام کو رمضان مبارک ہو۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Ramzan Kareem

Ramzan Kareem

میونخ (نمائندہ خصوصی) جرمنی میں یورپ کے دیگر ممالک کی طرح یکم رمضان 6جون 2016بروز پیر کو ہو گا۔رمضان المبارک کی آمد پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے اہل اسلام کو شھر رمضان کی مبارک پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر بالغ مسلمان پر روزے فرض ہیں ۔ تمام مسلمانوں کو رمضان کے روزے رکھنا ہوں گے۔

رمضان المبارک مواساة اور صبر کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس میں اپنے غریب مسلمانوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ افطاریوں کا اہتمام کرنا ہوگا ۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ہوگی ۔ اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا ۔ جن کو توفیق ملے ان کو آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا ہو گا۔

رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسر ا آگ سے نجات کا عشرہ ہے ۔ رمضان المبارک میں اپنے گناہوں کی معافی کا اہتمام کرنا ہو گا ۔ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکات سے نوازے ۔