counter easy hit

برسلز: بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنماؤوں پر تشدد اور انکی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد کشمیری رہنماؤوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ برسلز سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کاروائیاں کشمیری رہنماووں کو ان کی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتیں۔ کشمیری رہنماء بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں متعدد رہنماء جن میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، شبیراحمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان، راجہ معراج الدین کالوال، الطاف احمد شاہ، ایازاکبر، مختاراحمد وازہ اور حلال احمد شامل ہیں،مسلسل کئی دنوں سے گھرمیں نظر بند ہیں یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے یہ بھی رپورٹس ہیں کہ گذشتہ روز جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو رہاکرنے کے بعد تشددکا نشانہ بنایاگیا اور دوبارہ گرفتارکرلیاگیا۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے زوردے کرکہاکہ پرامن احتجاج کرناپوری دنیا میں ایک جمہوری حق سمجھاجاتاہے لیکن بھارتی حکام نے کشمیریوں سے یہ حق چھین لیاہے۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا سختی س نوٹس لینا ہو گا۔ یہ بھارتی اقدامات ایک مہذب معاشرے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کا کشمیریوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ تنگ نظری اورتعصب پرمبنی اور انتہائی افسوسناک ہے۔ بھارت ایک طرف تو دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن اس کی کاروائیاں کشمیریوں کے خلاف غیر جمہوری اورغیرانسانی ہیں۔انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں بندکروائے اور کشمیری رہنماووں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔