counter easy hit

میرے بیٹے میری ایک بات یاد رکھنا ۔۔۔۔!!! پرویز مشرف کا اپنے بیٹے کے نام خط، خط میں کیا وصیت کی گئی؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پراُن کی فیملی کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تھا تاہم اب اُن کے صاحبزادے بلال مشرف کی ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے والد کا ایک

پوری دنیا سے فحش فلموں کی اداکارائیں سال میں ایک بار ایک خاص جگہ پر اکٹھی ہوتی ہیں ، مگر کیوں ؟ حیران کن انکشاف

خط شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بلال کو پہلی ملازمت اختیار کرنے سے قبل نصیحت کی ہے۔ یہ خط سابق صدر نے اپنے بیٹے کو 18 جولائی 1994 کو لکھا تھا جس وقت وہ پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے خط میں اپنے صاحبزادے کو نصیحتیں کرتے ہوئے اپنے کام میں سچائی، ایمانداری اور صاف گوئی کو اعلیٰ درجہ دینے کا کہا ۔خط میں فیصلہ سازی کے لیے دلیری کو اپنانے کا کہا گیا اور اسی سلسلے میں اضطرابی کیفیت کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے بیٹے کو عجلت میں فیصلہ لینے سے ٹوکا اور عروج میں بھی عاجزی اختیار کرنے کا درس دیا، ساتھ ہی ضرورت مندوں، محتاجوں اور بے یار و مددگار لوگوں سے ہمدردی کرنے کی تلقین کی ۔ خط میں تمام تر اسائمنٹس اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے پُر اعتماد رہنے پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں یہ سب قدرتی طور پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ خط میں بلال کو بہن عائلہ کے تھیسز کے علاوہ دیگر مصروفیات کا احوال بھی بیان کیا۔ واضح رہے کہ بلال مشرف کی جانب سے یہ ٹوئٹ نامعلوم وجوہات کی بناء پر 2 گھنٹے بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

GEN PERVEZ MUSHARAF, WILL, FOR, HIS, SON, CAME, ON, LIME LIGHT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website