counter easy hit

گلگت : یونیورسٹی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،4ملزمان کا6روزہ جسمانی ریمانڈ

GB: University student rape,

GB: University student rape,

گلگت….گلگت میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرکے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔
دنیورپولیس کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنی ایک درخواست میں پولیس کو بتایا کہ اسے شادی کا جھانسہ دیکر مضافاتی علاقے اوشکھانداس کے ایک گھر میں دھوکہ سے بلوایاگیا جہاں مرکزی ملزم کے دیگر3 ساتھی بھی موجود تھے۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارکریونیورسٹی کے ایک طالب علم سمیت چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔گذشتہ روز تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پولیس نے ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے اورمختلف پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے۔