counter easy hit

قومی ٹیم کو دھمکیاںآئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی

ICC threaten national

ICC threaten national

کولکتہ ……آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میںشرکت کیلئے سخت ترین سیکیورٹی کی فراہمی یقین دہانی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی ہے۔
بھارتی شدت پسند وں اور سیاسی جماعتوں کے دھمکیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے گرین شرٹ کے تمام کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی اور11 ٹیم آفیشلز انشورڈ ہوگئے ہیں،آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے تمام ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں۔پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں جن جن میدانوں میں ورلڈ کپ میچ کھیلے گی وہ گراونڈ بھی انشورڈ ہیں،ٹور نامنٹ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اہلخانہ کو اس کا معاوضہ ملے گا جبکہ میچوں کے دوران ہنگامہ آرائی کی صورت میں اسٹیڈیم کی بھی انشورنس کرائی گئی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ معمول کی پریکٹس ہے،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مردوں اور خواتین کی 26 ٹیموں کے علاوہ امپائروں اور میچ ریفری کا بھی انشورنس کرایا گیا ہے۔