counter easy hit

فرانس: برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ میلہ

فرانس میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

France: Annual Snow Sculpture Festivalمیٹز شہر میں منعقد ہونے والی میٹز آئس کریم نامی اس نمائش کیلئے دنیا کے 12مختلف ممالک سے 30 پیشہ ور مجسمہ ساز یہاں پہنچے ہیں۔ اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کیلئے کئی ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔ منفی 6 ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں 1400 اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے 2 سے 6 میٹر اونچے 150مجسموں کو حتمی شکل دی ہے جن کی تیاری میں کئی ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔

اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کو خوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیا ہے جو یہاں کا رخ کرنے والے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اٹھارہ نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد7 جنوری 2018ء کو اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس دوران ہزاروں مقامی افراد اور سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔