counter easy hit

کیلیفورنیا: کھائی میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر سے بچا لیا گیا

کیلیفورنیا میں 3سو فٹ گہری کھائی میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا۔ کیلیفورنیا میں ریسکیو اہلکاروں نے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں پھنسے گھوڑے کو بحفاظت نکال لیا۔

California: The horse trapped in the hunt was rescued from the helicopterیہ مناظر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دیکھے گئے جہاں مشکل میں گھرے گھوڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے تین سو فٹ گہری کھائی سے نکال کر مرنے سے بچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق گھوڑے کا مالک گھڑ سواری کا شوق پورا کرنے نکلا تھا کہ اس دوران گہری کھائی پر نظر نہ پڑی اور گھوڑے سمیت گہری کھائی میں جا گرا تاہم خوش قسمت شخص زخمی ہونے سے بچ گیا اور خود چلتا ہوا باہر نکل آیا۔

کھائی میں گرے ہوئے گھوڑے کو رات بھر وہیں چھوڑنا پڑا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے گھوڑے کو کھائی سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی اور گھوڑے کو بحفاظت کھائی سے باہر نکال لیا۔