counter easy hit

جنوبی افریقی خاتون پولیس اہلکار کیلئے بائیک چلانا مشکل

جنوبی افریقہ میں خاتون پولیس اہلکار کو بائیک چلانا مشکل ہوگیا، راہ گیر نے خاتون اہلکار کی مدد کی جس کے بعد اس سے بڑی مشکل سے بائیک چل پائی۔

Biking hard for South African women police officialیوں تو پولیس کا کام شہریوں کی مدد کرنا ہے لیکن جب پولیس خود مشکل میں پھنس جائے تو شہری بھی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ جنوبی افریقہ کی ایک سڑک پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب خاتون پولیس اہلکار کو بھاری بھر کم بائیک کو قابو کرنا مشکل ہوگیا۔ کئی مرتبہ کی کوششوں کے بعد بھی پولیس اہلکار بائیک اسٹارٹ نہ کر سکی تو ایک راہگیر اس کی مدد کو دوڑا چلا آیا اور مد د فراہم کی۔ راہگیر نے خاتون پولیس اہلکار کی بائیک قابو کرکے اسٹارٹ کرنے میں مدد دی جس کے بعد یہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔