counter easy hit

تھائی لینڈ میں گڑیا لوگوں کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گئی

Fortunately for Thailand

Fortunately for Thailand

بینکاک۔۔۔تھائی لینڈ میں گڑیا لوگوں کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گئی،لوگ دھڑا دھڑ چائلڈ اینجل نامی گڑیا خرید نے لگے ۔
انسان کتنا بھی ترقی کرجائے توہم پرستی سے پیچھا نہیں چھڑا سکتا ۔ اس کی ایک مثال تھائی لینڈ ہے جہاں ایک گڑیا لوگوں کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گئی ہے ۔ لوگ دھڑا دھر چائلڈ اینجل نامی گڑیا خرید رہے ہیں ۔کسی کا کہنا ہے کہ گڑیا خریدنے کے بعد اس کی لاٹری نکل آئی تو کوئی کہتا ہے کہ چائلڈ اینجل نےاس کی زندگی بدل دی ۔ زیادہ تر لوگوں کے لئے یہ گڑیا دولت و خوش قسمتی کی علامت بن گئی ہے ۔ چائلڈ اینجل کسی کے لئے خوش بختی کی علامت بنے یا نہیں لیکن تھائی لینڈ میں گڑیا بنانے والی کمپنیوں کی چاندی ضرور ہوگئی ہے۔