counter easy hit

70 سالوں میں پہلی بار بڑے یورپی ملک نے پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

For the first time in 70 years, a major European country has approved billions of dollars for Pakistan

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہالینڈ کی کمپنی نے پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر، کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کیلئے15 کروڑاورپارکو کوسٹل ریفائنری میں80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د سے ہالینڈ کی رائل ووپاک کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کے سازگار ماحول اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ہالینڈ کی کمپنی کے وفد نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔جس کے تحت ہالینڈ کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ہالینڈ کی کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی پارکو کوسٹل ریفائنری میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔ وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈکس میں بہتری کی وجہ سے کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔ جس کے تحت ہالینڈ کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ہالینڈ کی کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی پارکو کوسٹل ریفائنری میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔ وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈکس میں بہتری کی وجہ سے کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 26 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی واقع ہو ئی ہے اور ڈالر 157 روپے 60 پیسے پر میں فروخت ہو رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 520 کی سطح پر تھا تاہم تقریبا دن میں زیادہ دیر مندی کا رجحان ہی رہا لیکن اختتام سے کچھ دیر پہلے اس میں بہتر آنا شروع ہوئی اور 64 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 584 پر بند ہو گیاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website