counter easy hit

انڈیا کے لیےپاکستان کی فضائی حدود کب تک مکمل طور پر بند کر دی جائےگی؟ حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

How long will Pakistan's airspace be closed for India? Regular announcement was made by the government

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت شروع ہوگئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اس بارے میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کابینہ میٹنگ میں بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے حوالے +سے مشاورت کی گئی، فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے 48 گھنٹے میں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے کہا کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ تمام قوانین پر غور کرنے کے بعد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان انڈیا پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے زمینی راستے کی فراہمی معطل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میئرکراچی وسیم اختر اور کنوینر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچرے اور صفائی کے معاملے پر کراچی کے والوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،ہم شہریوں کی تذلیل کو برداشت نہیں کریں گے،کوئی شام 6 بجے کے بعد حواس کھو کر ایسی باتیں کرتا ہے تو کوئی صبح اٹھنے کے بعد ایسی باتیں کرتا ہے،کراچی والے کہاں جائیں؟مصطفی کمال نے بلاوجہ کا پنگا لیا ہے صرف سیاست ہورہی ہے،تماشہ ہورہاہے ہونے دیں،میں نے وسیم اختر سے15ارب روپے حساب مانگاتو مجھے اصول کی خلاف ورزی کا کہ کر پارٹی سے نکال دیاگیا،بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی مئیرشپ کسی اور کو دینے کی سازش ہورہی ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی اور خالد مقبول صدیقی سمیت سب ملک سے باہر ہونگے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ میئر کراچی کے نوٹی فیکشن پر سابق ناظم نے جو ردعمل دیا، کراچی کے عوام نے اسے اچھا نہیں سمجھا ہے،اس طرح کا نوٹی فکیشن نکالا جانا سیاسی اور دماغی دیوالیہ پن کا مظہر ہے، گزشتہ کئی روز سے عمومی طور پر کچرے اور صفائی کے معاملے کو لے کر جس طرح کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق ہوا ہے وہ ان کی تذلیل کے مترادف ہے،کراچی اور اسکے عوام کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے،میئر کراچی نے لوز بال کرائی جس پر لوگوں کو چھکا اور چوکا لگانے کا موقع ملا، مجھے معلوم تھایہ مذاق سب کو مہنگا پڑے گا،کوئی شام 6 بجے کے بعد حواس کھو کر ایسی باتیں کرتا ہے تو کوئی صبح اٹھنے کے بعد ایسی باتیں کرتا ہے،کراچی والے کہاں جائیں؟لوگوں نے اپنی ناکامی و نااہلی کو چھپانے کے لئے ایک دوسرے کے آگے تلواریں نکال لی ہیں،کراچی والوں کو کم ازکم چار سو ارب روپے سالانہ ملنے چاہئیں،میں نکلوں گااور کراچی والوں کو اکھٹا کرکے تحریک چلاؤں گا،ایم کیو ایم کو بھی بچاؤں گا، کراچی کی مئیر شپ کراچی کے وارثوں کو دلانا اور شہر کو تعلیم یافتہ صاف ستھرا بنانا میرا عزم ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کو اپنی وزارت کے مزے اڑانے سے فرصت مل جائے تو وہ کراچی اور اسکے عوام کے لئے بھی کچھ سوچیں،میں نے وسیم اختر سے حساب مانگا تھا،مجھے پارٹی کی رکنیت سے ہی ہٹا دیا گیا،مجھ پر مشاورت کا عمل نہ کرنے کا الزام لگایا گیا،خالد مقبول صدیقی پندرہ ارب کا حساب دیں،اب کہاں ہیں تنظیمی اصول قواعد ضوابط،جس نے ایم کیو ایم کو تختہ مشق بنا دیا اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہورہی ہے؟اگر وسیم اختر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو اس کا مطلب وہ ہر بدعنوانی میں ان کے ساتھ ہیں،مجھ پر الزام تھا کہ مشاورت نہیں کرتا تو کیا وسیم اختر نے مشاورت کی تھی؟یہ دہرا معیار کیوں ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website