counter easy hit

کشیدگی بڑھتے ہی عمران خان اِن ایکشن ۔۔۔ مدد کے لیے کس ملک سے رابطے شروع کر دیے ؟ تازہ ترین انکشاف

Imran Khan in action as tensions rise ... From which country did you start contacting for help? The latest disclosure

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی ، اس موقع پر خطے کی سکیورٹی کے صورتحال اور قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی ۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی ، اس موقع پر خطے کی سکیورٹی کے صورتحال اور قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اس ملاقات میں سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی بھی اس موقع پر موجودتھے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ چینی ملٹری وفد کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، دفاعی تعاون بڑھانے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کے شکر گزار ہیں ، چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ۔ چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website