counter easy hit

پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے بینک اکائونٹس میں 10،10کروڑ روپے منتقلی کی رسیدیں ملی ہیں، جو ابتدائی تحقیق میں جعلی ثابت ہوئیں۔

Five MPs received transfer receipts of 10.10 million

Five MPs received transfer receipts of 10.10 million

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،اسپیکر ایاز صادق کو چیمبرز کے پتے پر جبکہ رضا ربانی کو کراچی والے گھر کے پتے پر ایس ایم ای بینک کی رسیدیں ملی،رقم کی رسیدیں ملنے والوں کی فہرست میں سینیٹر اعتزاز احسن کا نام بھی شامل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے،اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نےڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر تحقیقات کرنے کا کہا ہے ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ 10کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کی بینک رسید اپوزیشن چیمبر کو موصول ہوئی ،اپنے اکائونٹ میں 10کروڑ روپے کا جان کر حیران و پریشان ہوگیا،جس کے بعد اسٹاف کو متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ،جنہوں نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دیا ۔ان کے بعد چیئرمین سینیٹ کو بینک کی رسید ملی،رضا ربانی کے مطابق تین دن پہلے کراچی کے گھر کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بینک کی رسید ملی ،جس پر لکھا ہے کہ رضا ربانی نے 10کروڑ روپے بینک میں جمع کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسا جمع کرانے کی رسید کا معاملہ فراڈ ہے، تحقیقات کی جائےکیونکہ متعلقہ بینک میں میرا کوئی اکائونٹ ہی نہیں ہے،اس حوالے سے میں ایس ایم ای بینک کو صدر لکھا ہے ،جس میں کہا ہے کہ 10کروڑ روپے بینک میں جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website