counter easy hit

پانی کے ذخیرے کے حساب سے دنیا کے پانچ بڑے ڈیم

زمبابوے پانی کے ذخیرے کے حساب سے کاریبا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ اس کا رقبہ 5580 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔

کاریبا ڈیم، ڈبل کنکریٹ آرچ ڈیم، براسک ڈیم، اکوسومبو ڈیم، ڈینئیل جانسن ڈیم اور گوری ڈیم کا شمار پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے دنیا کیے بڑے ڈیموں میں ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو ان ڈیموں کے بارے میں دلچسپ معلومات دیتے ہیں۔

کاریبا ڈیم

زمبابوے پانی کے ذخیرے کے حساب سے کاریبا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ یہ زمبابوے میں سابقہ کاریوا گارج پر واقع ہے اور یہ نہر کاریبا بناتا ہے جس کے پانی کا ذخیرہ 185بلین کیوبک میٹرز ہے اور اس کا رقبہ 5580 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ نہر کاریبا 280 کلومیٹر لمبی ہے۔

ڈبل کنکریٹ آرچ ڈیم

یہ ڈیم دریائے زمبیزی اتھارٹی کی ملکیت ہے۔ اس ڈیم کو اٹلی نے 1955ء سے 1959ء تک کے عرصے میں تعمیر کیا۔ یہ ڈیم اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے سینکڑوں سالوں کے سیلابوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

براسک ڈیم

روس کے علاقے سائبیریا میں واقع براسک ڈیم دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم ہے۔ اس کا ذخیرہ 169.27 بلین کیوبک میٹرز ہے۔ دریائے انگارا پر قائم یہ ڈیم 5540 مربع کلومیٹر علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ براسک ڈیم کو براسک گیسٹرائے نے 1954ء سے 1964ء تک تعمیر کیا۔

اکوسومبو ڈیم

گھانا کا اکوسومبو ڈیم دنیا کا تیسرا بڑا ڈیم ہے۔ دریائے وولٹا پر واقع یہ ڈیم آٹھ ہزار پانچ سو مربع کلومیٹر وولٹا جھیل بناتا ہے جو کہ اپنے رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ جھیل کا پانی 144 بلین کیوبک میٹر کے برابر ہے۔ پتھروں سے بنے اس ڈیم کی لمبائی تقریبا سات سو میٹر اور بلندی 134 میٹر ہے۔ ابتدائی طور پر یہ بجلی کی پیداوار کیلئے تعمیر کیا گیا لیکن بعد میں مچھلی کی افزائش نسل کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا جو کہ مقامی لوگوں کے کاروبار کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔ اس ڈیم کو 1961ء سے 1966ء تک کے عرصے میں تعمیر کیا گیا۔

ڈینئیل جانسن ڈیم

کینیڈا کا ڈینئیل جانسن ڈیم مینک ڈیم کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے 14 بڑے پشتے اور 13 محرابیں ہیں۔ اس کو تعمیر کرنے میں 2.2 ملین کیوبک میٹر کنکریٹ استعمال کیا گیا۔ جانسن ڈیم ہائیڈرو کیوبیک کی ملکیت ہے اور یہ نو سال کے عرصے میں تعمیر ہوا۔

گوری ڈیم

وینزویلا کا گوری ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا ڈیم ہے اور اس کا ذخیرہ 135 بلین کیوبک ہے۔ ڈیم ایک ہزار تین سو میٹر لمبا اور 16 میٹر بلند ہے۔ یہ ملک کی ستر فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔