counter easy hit

پانچ کلو کا برگر مفت کھانے کی پیشکش

برگر کا نام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔

آسٹریلیا کے شہر ڈراون میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کو مفت برگر کھانے کی دعوت دی ہے جسے صرف چند منٹ میں ختم کرنا ہوگا اور نہ کھانے کی صورت میںFive kg burgers offer to meal free 75 ڈالر بِل دینا پڑے گا۔

سپر سپریم نامی اس 40 سینٹی میٹر اونچے اور 5 کلو وزنی برگر کو 2 کلو گوشت، ایک کلو چیز،2 درجن انڈوں،سلاد کے پتوں،پائن ایپل اور بن سے تیار کیا گیا ہے۔

ہیپی ہرٹس نامی ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس چیلنج میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی مونسٹر برگر چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔