نئی دہلی: بھارت کے تاریخی قلعوں میں سیاحوں کی سواری کیلئے استعمال ہونیوالے 19 ہاتھیوں کے نابینا اور شدید بیمار ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔

حکومت کو دی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا کہ جے پور کے پہاڑی علاقے میں واقع قلعے میں ہرسال لاکھوں سیاح آتے ہیں جو مرکزی دروازے سے ان پر سوار ہوکر پورے محل میں سیر کرتے ہیں، یہاں استعمال ہونیوالے ہاتھیوں میں سے 19 کی بینائی بالکل ختم ہوگئی۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالے ادارے (پیٹا) کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ جب ہماری ٹیم نے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود ہاتھیوں کی صحت کا مشاہدہ کیا تو یہ بہت حیران کن تھا کہ وہاں پر موجود ہاتھی آنکھوں اور ٹی بی جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت روز بروز گرتی جارہی ہے۔








