counter easy hit

کراچی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت طاہر ضیاء کے نام سے ہوئی ہے۔

Firing in Karachi, killing one person

Firing in Karachi, killing one person

پولیس کے مطابق کرنل ریٹائرڈ طاہر ضیاء کےگاڑی سےاترتےہی موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، جس کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے،اسےپیر پر گولی لگی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دو خول اور سکے ملے ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات لگ رہا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق طاہر ضیاء فوج میں بھرتی کےخواہشمندوں کو امتحان کی تیاری کراتے تھے۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق کرنل ریٹائرڈ طاہر ضیاء کو سرمیں ایک گولی لگی ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال میں بلوچ کالونی واقعہ کے دو زخمی بھی لائے گئے،زخمیوں کی شناخت ریحان اور مومن کے نام سے ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website