yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کے لیے اس اہم ترین ادارے کو حکومت سے الگ کرنے کی شرط رکھی ہے۔۔۔ مگر کیوں ؟ وزیر خزانہ اسد عمر کا ناقابل یقین انکشاف

Web Editor November 14, 2018 1 min read
Finance Minister Asad Umar's incredible disclosure
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومتِ پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انتظامی اور پالیسی امور کو علیحدہ کرنے اور 20 کھرب روپے کی ریکوری کے لیے جامع کوششیں کرنے کی یقین دہائی کروادی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تبدیلی کو اپنے دماغ میں رکھتے ہوئے حکومت نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ مالی معاونت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی ہے تاکہ بیرونی اکاؤنٹ خلا پر قابو رکھا جاسکے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ 100 روز کے اندر ایف بی آر کے انتظامی اور پالیسی امور کو علیحدہ کردیا جائے گا جبکہ 20 کھرب روپے کی ریکوری کے لیے جامع کوششیں کی جائیں گی۔وزیرِ خزانہ اور آئی ایم ایف کی میٹنگ کے دوران موجود حکام نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ’ہم آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لینے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ یہ (اس کی ادائیگی) دیگر کسی بھی ادارے سے سب سے کم ہے‘۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اپنا حصہ کم سے کم رکھا ہے اور پاکستان سے امید کی کہ وہ اپنے ذرائع آمدن کو بڑھائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ حکومت نے دیگر نامور ایجنسیوں اور دوست ممالک سے بھی رابطے کرنا شروع کردیے، اور 22 نومبر تک بات چیت ختم ہونے تک آئی ایم ایف کو اس حوالے سے بتایا جاتا رہے گا۔وزارتِ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفود نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں معاشی اصلاحات سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا، اور جامع اصلاحات پیکیج لانے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔ان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو میمورینڈم آف اکانومک اینڈ فنانشل الیسیز (ایم ای ایف پی) کے تحت 22 نومبر سے قبل پورا کرلیا جائے گا جسے پہلے وزیِرِ اعظم عمران خان سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد اسے آئی ایم ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی ادارے کا وفد معاہدے کی منظوری کے لیے اسے واشنگٹن میں ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کرے گا۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تھا کہ انہوں نے آئی ایم اے کے سامنے حکومتی اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرِ نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ نئی حکومت ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لانے کے ایجنڈے پر ہی اقتدار میں آئی ہے۔اسد عمر نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ ان کی حکومت غریب عوام اور سماجی اکائیوں کی حفاظت، انسانی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ انسانی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"If the wife was caught doing this work with her husband, then it was ..
Previous Post ”اگر بیوی اپنے شوہر کے ساتھ یہ کام کرتی پکڑی گئی تو اسے ۔۔
Next Post بڑے مگر مچھوں کی شامت: اگر یہ تعاون نہیں کرتے تو ان کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم کاری کر دیا
Chief Justice Saqib Nisar made a big order

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.