counter easy hit

قلات میں ایف سی کی کارروائی، ایک شرپسند ہلاک

FC's action in Qalat,

FC’s action in Qalat,

قلات …..بلوچستان کے علاقے قلات میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی ہے، فائرنگ کےتبادلے میں ایک شرپسند ہلاک ہوگیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے نواحی علاقے گدر میں ایف سی اور حساس ادارے نے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے،کاروائی کے دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔قبضے سے ایک دستی بم، ایس ایم جی اور پسٹل برآمد کرلیا گیا،ترجمان کے مطابق ہلاک شرپسند بھتہ خوری، اغواء ،ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، علاقے میں کالعدم تنظیم کےخلاف سرچ آپریشن جاری ہے