counter easy hit

پاکستان اور نیوزی لینڈ کاپہلاون ڈے، آج رات تین بجے ہوگا

Kaphlaun-day Pakistan and New Zealand

Kaphlaun-day Pakistan and New Zealand

ویلنگٹن….پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج رات تین بجے ویلنگٹن میں شروع ہوگا،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لگے زخموں سے چور شاہینوں نے ون ڈے سیریز میں کیویز پر جھپٹنے کےلیے خوب مشق کی ہے۔
فارمیٹ بدلا،کپتان بدلا،ٹیم کمبی نیشن بھی بدل گیا ،امید ہے نتیجہ بھی بدلے گا،جیت کے عزم کے ساتھ گرین شرٹس خوب تیاری کر رہے ہیں۔ویلنگٹن کے خوشگوار موسم ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ،کھلاڑیوں نے ریلکس ہونے کےلیے فٹبال بھی کھیلی،کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ وکٹ میں باؤنس ہے،لیکن صحیح پتا میچ سے پہلے ہی چلے گا۔ی ٹوئنٹی سیریز میں تو شاہین اونچی پرواز نہ کر پائے،اس کے برعکس کیویز رفتار شاندار رہی ، اب فارمیٹ بدل رہا ہے، جیت کےلیے سارے دن محنت کرنا ہوگی۔بولنگ ،بیٹنگ ،فیلڈنگ ہر شعبے میں پرفارم کرنا ہوگا تب ہی جیت ملے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔