counter easy hit

فواد نے فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ میں قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار کردیا

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم ’’خوبصورت‘‘ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے اداکار فواد خان نے اپنے ہدایت کاروں کے لیے کچھ حدود مقرر کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فواد نے اپنی نئی فلم ’’ کپورز اینڈ سنز‘‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار کر دیا۔ پروڈیوسر کرن جوہر کی اس رومانوی فلم میں سدھارت ملہوترا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

انھوں نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں۔