counter easy hit

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم پولٹر گِیسٹ کا نیا ٹریلر جاری

Poltergiest

Poltergiest

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں ان دنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنی، نئی ہارر تھرل فلم پولٹر گیسٹ، جس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

گِل کینن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی شیطانی ارواح کے زیرِ اثر ایک ایسے ویران گھر کے گِرد گھوم رہی ہے، جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار سیم روک ویل، جیرڈ ہیرس، روز میری ڈیویٹ اور جین ایڈم ادا کر رہے ہیں۔

جو رواں سال ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت 24جولائی کو نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔