فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی سینیٹ میں اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی جس کے لیے ایوان میں موجود 229 اراکین نے بل کی حمایت میں اور صرف ایک رکن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مخالفت برقرار ہے۔








