امریکی نیول اکیڈمی شاندار ائیر شوکا انعقاد کیا گیا جس میں جنگی طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اُٹھا۔

جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں ایک دوسرے کی جانب تیزی سے بڑھنے والے جہازوں کے اسٹنٹس نے حاضرین کو دنگ کر دیا۔
جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد اس ایئر شو میں آئے۔








