counter easy hit

چار روزہ فیشن پاکستان ویک کا کراچی میں رنگا رنگ آغاز

Karachi Fashion Week

Karachi Fashion Week

کراچی (جیوڈیسک) فیشن پاکستان ویک موسم بہار اور گرما کے رنگ لئے کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ چار روزہ فیشن ویک میں 30 ڈیزائنرز موسم کی مناسبت سے اپنی رنگا رنگ کلیکشن پیش کریں گے۔

موسم بہار اور گرما کے حسین رنگوں سے سجے چار روزہ پاکستان فیشن پاکستان ویک کا آغاز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گیا، شو کے پہلے روز ندا ازور، ثانیہ مسکٹیا، مدیحہ رضا اور صدف ملا ٹیر سمیت دیگر ڈیزائنرز لیبلز اور برانڈز نے اپنی کلیکشن پیش کی۔

ملبوسات میں استعمال کئے گئے فیبرک اور تیار شدہ ڈیزائنرز میں موسم بہار کے شوخ رنگوں اور موسم گرما کے لئے ہلکے اور تیز رنگوں کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا تھا۔ جبکہ فیشن کے بدلتے تقاضوں کو ملبوسات میں مہارت کے ساتھ ساتھ ڈھالا گیا تھا۔

جب کہ فیشن سکول کے طلبہ نے انوکھی فیشن کلیکشن لانچ کر کے داد وصول کی شو میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز اور پاکستان میں نت نئے فیشن کے دلدادہ افراد پرامید نظر آئے کہ ایسے فیشن شوز سے پاکستان میں فیشن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

ملبوسات کے ساتھ پہنی گئی جیولری اور سینڈلز بھی مرکز نگاہ بنی رہیں۔ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ پاکستان فیشن ویک سپرنگ سمر 3 مارچ تک جاری رہے گا۔