counter easy hit

سیالکوٹ میں 2 بھائیوں کو تشدد کے بعد قتل کے 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

Muneeb and Mughees

Muneeb and Mughees

گوجرانوالا (جیوڈیسک) سیالکوٹ کے 2 بھائیوں کو تشدد کے بعد قتل کے جرم میں عدالت نے 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے جنہیں 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

2010 میں سیالکوٹ میں 2 نوجوان بھائیوں کو ڈکیتی کے الزام میں بدترین تشدد کے بعد ہلاک کرنے کے واقعے کا اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمے کو بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کر دیا گیا۔

جہاں جرم ثابت ہونے پر علی رضا، شفیق، سرفراز، راشد مہر، امین، اقبال عرف بابو اور جمیل عرف جیلا کو سزائے موت سنائی گئی جن کے اب ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور مجرمان کو 8 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔