counter easy hit

فیملی فیسٹول کی تقریبات عروج پر سینکڑوں فیملیوں کی شرکت

Family Festival

Family Festival

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )فیملی فیسٹول کی تقریبات عروج پر سینکڑوں فیملیوں کی شرکت ،عید سے زیادہ مزہ آرہا ہے بچے ،گھریلو خواتین کے لیے حکومت کو ایسے فیسٹول منعقد کروانے چاہیے پر دہ دار خواتین ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ننکانہ صاحب میں فیملی فیسٹول کی تقریبات میں دوسرے روز فیملیوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،ہاکی سٹیڈیم اور آفیسر کلب کی مشترکہ دیوار میں راستہ بنا کر اس تقریب کو دو آتشہ کر دیا گیا شاہ کوٹ ، موڑ کھنڈا ، سانگلہ ہل ، واربرٹن، ننکانہ شہرکی نواحی بستیوں سے سینکڑوں فیملیوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات نظر آئے بچوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں عیدین پر اتنا مزہ نہیں آتا جتنا اس فیسٹول میں آرہا ہے خواتین نے کہا کہ ہم تو چھوٹے چھوٹے گھروں میں قید ہو کر رہ گئی ہیں حکومت نے دہشت گردوں کے ڈر سے ایسی تقریبات ہی بند کروادیں خواتین کے ہمراہ ایک بزرگ نے کہا کہ چند سال پہلے سال میں دو بار با با گورونانک کی تقریبات پر ننکانہ میں سرکس ،تھیٹر میجک شو جیسے فنگشنوں سے دیہاتیوں کی تفریح ہوتی تھی ہم غریب زمیندار سال بھر پیسے جوڑ کر ان تقریبات میں دوستوں کے ہمرا ہ کئی میل پیدل چل کر آتے تھے انتظامیہ نے رات 10-30پر تقریبات بند کروادیں جس پر خواتین و بچوں نے شد ید احتجا ج کیا۔